منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

عالمی عسکری اتحاد کا البغدادی کی گرفتاری پر2.5کروڑڈالر انعام کااعلان

datetime 4  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)امریکا کی قیادت میں دہشت گردی کیخلاف سرگرم بین الاقوامی عسکری اتحاد نے شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی زندہ یا مردہ گرفتاری میں مدد فراہم کرنے یا اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر2.5کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے شہر الرمادی میں اتحادی فوج نے طیاروں کی مدد سے شہری آبادی میں پمفلٹ گرائے جن میں شہریوں سے البغدادی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کوکہا گیا ۔ ان پمفلٹس پر البغدادی کے سرکی قیمت 2.5کروڑ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔الرمادی

شہر کی پولیس کاکہنا تھا کہ اتحادی طیاروں نے الرمادی میں پمفلٹ گرائے جن میں مقامی آبادی کو داعش کے سربراہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔عراق میں گرائے گئے پمفلٹس میں شہریوں کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ داعش کے سربراہ نے البغدادی نے آپ لوگوں کے خلاف جنگ کی، آپ کی اراضی غصب کی اور تمہاری اہل خانہ کو قتل کیا۔ وہ اپنی تباہی اور موت سے بچنے کے لیے چھپتا پھر رہاہے۔ آپ اس کے بارے میں درست معلومات دے کر اس کے ہاتھوں ہونے والی تباہی اور بربادی کا انتقام لے سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…