بدھ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2024 

ہیکرز نے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا،اماراتی شہری کے اکاؤنٹ سے90 لاکھ درہم چرالیے ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) بینک اکانٹ ہیک کرنے والے پیشہ ور گروہ نے مبینہ طور پر ایک اماراتی شہری کے کھاتے سے 90 لاکھ درہم نکال لیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کے ایک شہری کے کھاتے میں 90لاکھ 47ہزار 500درہم جمع تھے جو اطلاعات کے مطابق اس کی عمر بھر کی بچت تھی اور اب اس کے کھاتے میں صرف 36 درہم باقی بچے ہیں۔ہیکرز نے اماراتی شہری کے اکاؤنٹ سے رقم کا ایک حصہ ایک کمپنی کے دوسرے بینک کے اکانٹ میں منتقل کیا اور

باقی ماندہ رقم مفرور ملزم کے کسی اور بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بینک کی ایک خاتون منیجر نے متاثرہ شخص سے رابطہ کرکے دریافت کیا کہ انہوں نے اپنی ساری رقم اچانک دوسرے بینکوں میں منتقل کیوں کی اور اب ہمارے یہاں آپ کے کھاتے میں صرف 36درہم باقی بچے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اماراتی کھاتیدار یہ سن کر سناٹے میں آگیا اور اس نے کہا کہ انہو ں نے تو کوئی بھی رقم اپنے کھاتے سے نہیں نکلوائی۔حکام کے مطابق دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ایک ملزم گرفتار کیا ہے ۔اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع کی جاچکی ہے جبکہ دیگر ملزمان مفرور ہیں۔استغاثہ کے مطابق ہیکرز نے ہیکنگ کا نیا طریقہ کار اختیار کیا۔ تینوں نے ایک مواصلاتی کمپنی میں جعلی کاغذات داخل کرائے۔انہوں نے ظاہر کیا کہ متاثرہ اماراتی کھاتیدار کے موبائل کی سم گم ہوگئی ہے اس کی جگہ نئی سم جاری کرالی گئی۔ ہیکرز نے جملہ تفصیلات غیر قانونی طریقے سے حاصل کرکے فارم بھر دی تھیں اس کے بعد انہوں نے بینک کی ای سروس کے توسط سے کارروائی شروع کی۔بینک کے ایک ملازم کو دھوکہ دیکر اس سے کئی قسطوں میں اماراتی کھاتیدار کی رقم ملزمان کے دو کھاتوں میں منتقل کرالی۔



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…