انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ترکی کے بعض شہروں میں اپوزیشن کے مقابل اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوئی وہاں ان کی جماعت انتخابی نتائج کے خلاف اپیل کرے گی۔ ایردوآن نے باور کرایا کہ حکمراں نظام کو زیادہ سرگرم بنانے کے لیے وزارتوں اور اداروں میں ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔