ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

طالبان سے امریکی مذاکرات،اشرف غنی، حامد کرزئی امن مذاکرات میں ’یکساں موقف‘ کیلئے کوشاں ،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن )افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن عمل سے متعلق سابق صدر حامد کرزئی سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات ہے ۔انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے گزشتہ روز افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور سابق مجاہدین کمانڈر عبدالرب رسول سیف اور ہائی پیش کونسل کے چیئرمین محمد کریم خلیلی سے ملاقات کی۔

افغان صدر نے یہ ملاقات امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ افغانستان سے چند روز قبل کی۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ’ ملاقات میں سیاسی رہنماؤں نے امن عمل میں پیش رفت اور حالیہ حقائق سے مطابقت رکھتے ہوئے معاشرے کے تمام حصوں کی بہتر نمائندگی کے لیے تجاویز پیش کیں‘۔صدارتی آفس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تبادلہ خیال کا مقصد امن کے لیے مختلف کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔ملاقات کے بعد اشرف غنی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ امن عمل پر متحد موقف کے لیے میں دیگر سیاستدانوں اور تمام شعبوں کے نمائندگان سے مشاورت کرتا رہوں گا‘۔گزشتہ چند ماہ میں طالبان نے امریکی نمائندگان اور روس اور قطر میں حامد کرزئی سمیت افغان سیاست دانوں کے خصوصی گروپ سے مذاکرات کیے تھے۔تاہم طالبان، افغان حکام سے مذاکرات سے مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ امریکا اور طالبان حکام افغانستان سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے، تمام امریکی فوجیوں کے انخلا، جنگ بندی اور کابل۔طالبان مذاکرات جیسے تمام اہم معاملات پر راضی ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو بڑھانے کے لیے ایک بار پھر متحرک ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…