جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ لڑیں گے جنگ پاکستان سے۔۔۔!!! ذہنی دباؤ کے شکار بھارتی فوجی افسر نے خود کشی کرلی

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(اے این این)مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے افسر نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ وادی میں تعیناتی کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا ۔تفصیلات کے مطابق مالی کشمیر کے کنزر ٹنگمرگ علاقے میں قائم ٹائون ہال کی سیکورٹی پر تعینات آئی ٹی بی پی افسر نے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ انڈو تبتین بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی) کی 4 بٹالین سے وابستہ سب انسپکٹر چندر منی نے

ٹائون ہال کنزر میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا دیگر اہلکار گولی کی آواز سننے کے بعد یہاں فورا ًپہنچ گئے ۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کرکے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔چندر منی کے ساتھی اہلکاروں کے مطابق چندر منی کا حال میں وادی میں تبادلہ کیا گیا تھا اور وہ مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی کے باعث دباؤ کا شکارتھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…