بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

74لاکھ ڈالر سے تیاردنیا کا پہلا عظیم و شان قرآن پارک عوام کے لئے کھول دیا گیا،ائیرکنڈیشنڈ غار بھی موجود

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) دبئی کے الخوانیج کے علاقے میں دنیا کا پہلا عظیم و شان قرآن پارک عوام کے لئے کھول دیا گیا، اس پارک میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے جبکہ قرآن پاک کے کرشمے اور واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق دبئی کے الخوانیج کے علاقے میں قرآن پارک کے نام سے دنیا کا پہلا عظیم و شان پارک تعمیرکیا گیا ہے جس میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے معجزات اور تمام درختوں اور پودوں سے متعلق اگاہ کیا گیا ہے۔اس پارک میں نہ صرف قرآن کریم میں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا ہے بلکہ ایک ایئرکنڈیشنڈ غار بھی ہے، جس میں قرآن پاک کے کرشمے اور دیگر بیان کئے گئے واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔گذشتہ روز دبئی میونسپلٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا قرآن پارک 29 مارچ کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ قرآن کریم اور سنت میں بیان کردہ پارک کی بہت ساری سہولیات کا لطف اٹھاسکیں۔خیال رہے یہ پارک اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہے، جس میں قرآن کے تقریباً تمام معجزات کے نمونے پیش کئے گئے ہیں جبکہ 158 ایکٹر وسیع رقبے پر مشتمل یہ پارک 74لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔قرآن میں 54 درختوں اور پودوں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں انار، زیتون، تربوز، کیلے، گندم ، پیاز ، املی، انگور، نیاز بو ،کددو اور دیگر شامل ہیں۔  دبئی کے الخوانیج کے علاقے میں دنیا کا پہلا عظیم و شان قرآن پارک عوام کے لئے کھول دیا گیا، اس پارک میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے جبکہ قرآن پاک کے کرشمے اور واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…