منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

بھارت میں ووٹرز فہرست میں سے کروڑوں خواتین کے نام غائب کردیئے گئے، انتہائی حیران کن رپورٹ سامنے آ گئی

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)رواں سال بھارت میں ہونیوالے انتخابات میں ووٹرز فہرست میں سے 2 کروڑ 10 لاکھ خواتین کے نام غائب کردیئے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارت میں 11 اپریل سے شروع ہونیوالے عام انتخابات میں اگرچہ 43 کروڑ سے زائد خواتین اپنا حق رائی دہی استعمال کریں گی،تاہم ووٹرز فہرست سے 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد خواتین کے نام غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2011 میں ہونیوالی مردم شماری کے مطابق بھارت بھر میں خواتین کی آبادی 45 کروڑ 10 لاکھ ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز خواتین کی تعداد 43 کروڑ سے زائد ہے،تاہم اب ان رجسٹرڈ خواتین میں سے 2 کروڑ خواتین کے نام ووٹرز فہرستوں سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جن خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب ہیں ان کی عمریں 18 برس سے 35 برس کے درمیان ہیں اور ان میں سے زیادہ تر غیر شادی ہیں۔رپورٹ کے مطابق خواتین کے نام اس لئے فہرستوں سے غائب ہیں کیونکہ ان کے کنوارپن کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سمیت دیگر حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کنواری لڑکیوں سمیت خواتین کو ووٹ دینے کے حق سمیت سیاست میں دلچسپی لینے جیسے معاملات سے خاندان کی جانب سے روکا جاتا ہے اور ان پر اس حوالے سے سخت پابندیاں بھی نافذ کی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ سے زائد خواتین کے نام ووٹرز لسٹ سے غائب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہر حلقے سے 38 ہزار خواتین ووٹرز غائب ہیں۔سب سے زیادہ ریاست اتر پردیش کی خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب ہیں جو آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست بھی ہے۔اس سے قبل ہونے والے انتخابات میں بھی خواتین ووٹرز کے نام فہرست سے غائب رہے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین ووٹرز کے نام غائب ہیں۔ووٹرز فہرست سے غائب خواتین کی تعداد بھارت کے پڑوسی ملک سری لنکا کی مجموعی آبادی کے برابر ہے

جبکہ یہ تعداد دنیا کے چند دیگر ممالک کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں عام انتخابات 11 اپریل، 18 اپریل، 23 اپریل، 29 اپریل، 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائیگی اور جون میں نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔مجموعی طور پر عوام 543 ارکان کو منتخب کرینگے ، کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کیلئے 270 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…