فلوریڈا(آن لائن) امریکی کمپنی بوئنگ کا تیار کردہ ایک اور سیون تھری سیون میکس ہوائی جہاز گزشتہ روز حادثے سے بال بال بچ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں اس طیارے کے انجن میں پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے اسے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ امریکا
کے وفاقی ایوی ایشن ادارے کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ایئرلائنز کے اس جہاز نے پرواز کے محض 10 منٹ بعد ہی اورلینڈو کے اسی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ اس طیارے پر کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اسی طرز کے دو طیارے گِر کر تباہ ہو چکے ہیں۔