لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ سے متعلق سیاست پر ناامیدی بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کی کابینہ کے گیارہ وزرا مبینہ طور پر انہیں استعفے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق مے کی کابینہ کی طرف سے وزیر اعظم کے خلاف ایک بغاوت زیر عمل ہے۔ اس سلسلے میں اس برطانوی صحافی نے ملکی کابینہ کے گیارہ ایسے وزرا کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیا،
جو اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم ٹریزا مے کو حکومتی سربراہ کے عہدے سے علیحدہ ہو جانا چاہیے، ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مے کی جگہ کسی ایسے سیاستدان کو عبوری سربراہ حکومت بنایا جائے گا، جو برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے عمل کو بخوبی مکمل کر سکے۔چند خبر رساں اداروں نے یہ بھی لکھا کہ عبوری سربراہ حکومت کے عہدے کے لیے ٹریزا مے کا جانشین ممکنہ طور پر جن سیاستدانوں میں ایک ہو سکتا ہے، وہ مے کے نائب ڈیوڈ لیڈنگٹن، وزیر ماحولیات مائیکل گوو اور وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ ہیں۔