ویلنگٹن(این این آئی)ایک مسلم نوجوان کی وزیراعظم نیوزی لینڈ جسینڈا آرڈرن سے ملاقات اورپھر قبول اسلام کی پیش کش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے طمابق ویڈیو میں دکھایا جاسکتا ہے کہ دوران ملاقات نوجوان نے وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ
میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں، آپ ایک بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔نوجوان نے کہا کہ خواہش ہے کہ دنیا کے تمام لیڈر آپ جیسے ہو جائیں۔نوجوان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ ایک دن مسلمان ہوجائیں گی۔نوجوان کی گفتگو سن کر جسینڈا آرڈرن مسکراتی رہیں اور نوجوان کو تھپکی بھی دی۔