واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں حمایت اور روسی مداخلت کے بارے میں خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر نے اپنی رپورٹ جمعہ بائیس مارچ کو جمع کرا دی تھی۔اب آج(پیر کو) امریکا کے اٹارنی جنرل بِل بار کانگریس میں اس رپورٹ کے نتائج کا خلاصہ پیش کریں گے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض اراکین کانگریس یہ توقع لگائے بیٹھے ہیں کہ رپورٹ کی روشنی میں صدر ٹرمپ کا مواخذہ ممکن ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے
مطابق امریکی وزارت انصاف نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ اٹارنی جنرل خلاصہ رپورٹ میں اپنا اصولی نکتہ نظر شامل نہیں کریں گے،وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہروگن گِڈلی کے مطابق رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض اراکین کانگریس یہ توقع لگائے بیٹھے ہیں کہ رپورٹ کی روشنی میں صدر ٹرمپ کا مواخذہ ممکن ہے۔ رابرٹ میولر نے اپنی تفتیشی رپورٹ مرتب کرنے میں بائیس ماہ صرف کیے ہیں۔