پاکستان جاؤ! 20 سے 25 ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلم خاندان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

23  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی شہر گڑگاؤں میں 20 سے 25 ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلم خاندان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ گڑگاؤں کے علاقے دھماسپور میں پیش آیا جس کے دوران بھارتی انتہا پسندوں نے ہولی کے دن ایک گھر میں گھس کر وہاں رہنے والوں اور وہاں آئے مہمانوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ گھر کے بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ کچھ لوگ وہاں آئے اور کہا کہ ’پاکستان جاکر کرکٹ کھیلو‘۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ محمد ساجد کے گھر میں پیش آیا جو اس مقام پر اپنی اہلیہ ثمینہ اور چھ بچوں کے ساتھ گزشتہ تین سال سے رہائش پذیر ہیں۔ساجد کے بھتیجے دلشاد کے مطابق موٹر سائیکل پر دو افراد آئے اور کہا کہ ’یہاں کیا کررہے ہو؟ پاکستان جاکر کھیلو۔‘دلشاد کے مطابق انہوں نے جھگڑا شروع کردیا اور جب میرے چچا ساجد نے مداخلت کی کوشش کی تو موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے شخص نے انہیں تھپڑ دے مارا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دس منٹ بعد دو موٹر سائیکلوں اور کچھ پیدل افراد ہمارے گھر کی طرف لاٹھیوں، تلواروں اور ڈنڈوں کے ساتھ پہنچ گئے۔ انہیں دیکھ کر ہم اپنے گھر بھاگ گئے لیکن گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گھس آئے اور ہم پر تشدد شروع کردیا۔انتہا پسندوں نے نہ صرف فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اپنے گھر نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے۔ بھارتی شہر گڑگاؤں میں 20 سے 25 ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلم خاندان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ گڑگاؤں کے علاقے دھماسپور میں پیش آیا جس کے دوران بھارتی انتہا پسندوں نے ہولی کے دن ایک گھر میں گھس کر وہاں رہنے والوں اور وہاں آئے مہمانوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ گھر کے بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ کچھ لوگ وہاں آئے اور کہا کہ ’پاکستان جاکر کرکٹ کھیلو‘۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…