آستانہ(این این آئی)قزاقستان کی پارلیمنٹ نے ایک ایسی قرارداد منظور کر لی ہے، جس کے تحت ملکی دارالحکومت آستانہ کا نام تبدیل کرتے ہوئے نور سلطان رکھ دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نور سلطان قزاقستان میں کئی دہائیوں تک صدر رہنے والے سیاستدان کے نام کا پہلا
حصہ ہے۔یہ پیش رفت صدر نور سلطان نذربائیف کے مستعفی ہونے کے ایک روز بعد سامنے آئی۔ قزاقستان کے نئے صدر نے حلف اٹھایا تھا اور اس کے فوراً بعد ہی انہوں نے یہ تجویز پیش کر دی تھی۔ قزاقستان کے نئے صدر قاسم جومارت توکائیف مستعفی ہونے والے صدر کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔