انقرہ (این این آئی)ترکی اور ایران کے فوجی کمانڈروں نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر ایران نے ترکی کے اس اعلان کو مسترد کر دیا تھا کہ یہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ترکی اور ایران دونوں کے وزرائے داخلہ کے نائبین نے اب ان مشترکہ کارروائیوں کے موجودہ مرحلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترکی میں ممنوعہ اور دہشت گرد قرار دی گئی کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا ایسا پہلا فوجی آپریشن ہے، جس میں دونوں ممالک شریک ہیں۔