واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار نے امازو ن کمپنی کے مالک جیف بیزوس اور انکی معشوقہ لورین سانشیز کے درمیان ہونیوالے معاشقانہ پیغامات کے تبادلے کی تفصیلات افشاء کردیں ۔ ان موبائل پیغامات اور اسکے اثرات ونتائج پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان پیغامات میں جیف بیزو س کی طرف سے صدر ٹرمپ اور سعودی عرب پر بے جا تنقیداور الزامات کا بھی پردہ چاک کیا گیا ہے۔امریکی اخبار نے نے اپنی رپورٹ میں باخبر ذرئع سے امازون کے مالک اور انکی معشوقہ کے درمیان ہونیوالی
پیغام رسانی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مائیکل سانشز نے اپنے ناشر سے ان پیغامات کو شائع کرانے کے عوض 2 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم وصول کی، تاہم سانشز نے اس کی تردید کرتے ہو ئے اسے محض افواہ قرار دیا۔ جب اس حوالے سے جیف بیزوس اور انکی محبوبہ لورین سانشیز سے بات چیت کی گئی تو ان دونوں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔امازون کے مالک جیف کے اشتعال انگیزی پر مبنی پیغامات اخبار میں بھی شائع کیے گئے۔ یہ پیغامات انہوں نے اپنی معشوقہ کو ارسال کئے۔