لندن(این این آئی)برطانوی وزیر ماحولیات مائیکل گَوو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل پر لندن کی پارلیمان میں رائے شماری جنتی جلد ہو گی، اتنا ہی بہتر ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ دارالعوام میں یہ معاہدہ منظور ہو سکے گا یا نہیں، اہم بات یہ ہے کہ اس رائے شماری
میں مزید کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ مے کی یورپی یونین کے ساتھ مل کر تیار کی گئی بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمان دو مرتبہ اکثریتی رائے سے مسترد کر چکی ہے۔ لندن حکومت اب اس بارے میں تیسری بار ووٹنگ کی خواہش مند ہے۔ پروگرام کے مطابق برطانیہ کو انتیس مارچ تک یورپی یونین سے نکل جانا ہے۔