منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

سانحہ کرائسٹ چرچ : امریکی ریاستوں سمیت دنیا بھر میں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید افراد کے لواحقین سے اظہار یک جہتی کے لیے امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔نیوزی لینڈکی دومساجدمیں سفیدفام دہشت گرد کے ہاتھوں شہید ہونے والے 50 افراد کی یاد دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق یورپ اور امریکا کا میڈیا ان دعائیہ تقریبات کی بھی کوریج کر رہا ہے جو سانحہ میں مارے گئے افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔کرائسٹ چرچ سے

11 ہزار کلومیٹر دور امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سانتا کلارا یونیورسٹی میں پاکستانی طالبہ کی جانب سے تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کی منتظم بتول عباس کا کہنا تھا کہ مسجد میں ایسے نمازیوں کو نشانہ بنایا جانا جو اپنا دفاع بھی نہ کر سکتے ہوں، انتہائی ہولناک اور قابلِ مذمت ہے۔سانحہ نیوزی لینڈ میں دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں جان دینے والا پاکستانی شہری تھا اور اسے فرار ہونے پر مجبور کرنے والا افغان باشندہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…