اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

عالمی جریدے نے رواں سال دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی،پاکستان کے اہم شہر بھی شامل

datetime 19  مارچ‬‮  2019

لندن (این این آئی)عالمی جریدے نے رواں سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔برطانوی مالی جریدے دی اکانامسٹ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست کے مطابق گزشتہ 30 سال میں پہلی بار دنیا کے تین شہر ایک جتنے ہی مہنگے قرار پائے۔فہرست میں شامل دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں سنگاپور،

پیرس اور ہانگ کانگ کو پہلا نمبر ہی دیا گیا ہے اسی طرح اس بار فہرست میں ساتویں نمبر پر بھی 3 شہروں کو رکھا گیا ہے اور فہرست میں نواں، آٹھواں اور چھٹا نمبر دیا ہی نہیں گیا۔حیران کن طور پر فہرست میں اس بار دوسرا اور تیسرا نمبر بھی شامل ہی نہیں کیا اور پہلے نمبر پر تین شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر وینزویلا کا شہر کارلاکاس ہے۔دنیا کے مہنگے ترین 10 شہروں میں 2 امریکی اور 2 سوئٹزرلینڈ کے شہر شامل ہیں۔اسی طرح دنیا کے سستے ترین شہروں میں بھارت کے تین شہر نئی دہلی، چنائے اور بنگلورے شامل ہیں ، پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے۔حیران کن طور پر لندن دبئی، واشنگٹن اور ابو ظہبی دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں شامل نہیں ہوتے۔جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو اور چین کا دارالحکومت بیجنگ بھی دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل نہیں ہوتے تاہم ان ممالک کا ایک ایک شہر دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل ہے۔دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں لاس اینجلس ( امریکا)، تل ابیب( اسرائیل) نیو یارک( امریکا)، کوپن ہیگن( ڈنمارک)،سیول( جنوبی کوریا)، اوساکا ( جاپان)، جنیوا( سوئٹزرلینڈ)، زیورچ(سوئٹزرلینڈ)، ہانگ کانگ(چین)، پیرس( فرانس)، سنگاپور( سنگاپور) شامل ہیں ۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…