منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

برطانیہ میں بھی کرائسٹ چرچ طرز کے حملوں کا خطرہ ہے، برطانوی وزیرسیکورٹی

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ وزیر برائے سیکیورٹی بین ویلیس نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتہائی دائیں بازو کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی وزیر بین ویلیس کا کہنا تھا کہ یہ عین ممکن ہے کہ برطانیہ میں انتہائی دائیں بازو کی جانب سے نیوزی لینڈ طرز کے

حملے ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے دائیں بازو کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔برطانوی وزیر نے کہا کہ یہ حملہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایک تنبیہہ سمجھنا چاہیے اور انہوں نے معذرت خواہ ہونا چاہیے کہ انہوں نے قتل وغارت کو براہ راست دکھایا اور پھیلایا۔برطانوی وزیر نے کہا کہ ہم اس بارے میں واضح ہیں کہ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو دہشت گردوں کا مواد فوری طور پر ہٹانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور جائے وقوع سے صارفین کو مزید مواد ملنے سے روکنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو سنجیدہ لے رہی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی بنائی ہے۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف حکومتی اقدامات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی دہشت گردی چاہے نظریاتی، اسلامسٹ، انتہائی دائیں بازو، نیو نازی اور بائیں بازو کے انتہاپسند ہوں سب سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار ہے۔ویلیس نے کہا کہ جہاں پر خطرہ جنم لے گا اس کو روکنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے براہ راست فنڈنگ کے لیے احکامات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر خطرات تبدیل ہورہے ہوں اور اگر ہم ایک قدم آگے بڑھتے ہیں تو اس کے لیے فنڈنگ ضروری ہے۔برطانوی وزیر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دائیں بازو کا گروپ ہے جو دہشت گردوں کو مستقبل کے لیے تیار کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…