حوثی باغیوں نے سربراہ اقوام متحدہ کمیشن کو راس عیسیٰ دورے سے روک دیا

19  مارچ‬‮  2019

صنعاء (این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں نے الحدیدہ شہر میں جنگ بندی کی مانیٹرنگ کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ جنرل مائیکل لولیسگارڈ کو مغربی علاقے راس عیسیٰ کی بندرگاہ کے دورے سے روک دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سویڈن میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عسکر زعیل نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی نگران کمیٹی کے

سربراہ کو راس عیسٰی بندرگاہ کے مطالعاتی دورے سے روک دیا۔ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں عسکر زعیل نے لکھا کہ ڈینش جنرل مائیکل لولیسگارڈ نے راس عیسیٰ بندرگاہ جانے سے روکنے پر حوثیوں کے مرکزی لیدر محمد علی حوثی کو شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ حوثی ملیشیا نے سویڈن میں طے پائے جنگ بنی معاہدے کے باوجود الحدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہوں سے اپنے جنگجو ہٹانے سے انکار کررہی ہے جس کے نتیجے میں حکومت اور باغیوں کیدرمیان طے پائے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔یمن کے انسانی حقوق کے وزیر محمد عسکر نے حوثیوں پر الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عاید کیا۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کو تین مگاہ گذر گئے ہیں مگر اس کے باوجود اس پر عمل درآمدنہیں کیا جا سکا ۔انہوں نے مزید کہا کہ 18 دسمبر 2018ء سے 11 مارچ 2018ء تک حوثیوں نے جنگ بندی معاہدے کی 1934 خلاف ورزیاں کی جن میں 123 شہری جاں بحق اور 627 زخمی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…