ایمسٹر ڈیم (این این آئی)ہالینڈ کے شہر اتریخت میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی نکلا، ترک نژاد شخص نے ہم وطن سابق گرل فرینڈ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ خطرے کا لیول کم کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ 37 سالہ
مشتبہ حملہ آور ترک نژاد گوکمین تانس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہالینڈ کے شہر اْتریخت میں ٹرام فائرنگ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی، مشتبہ حملہ آور کی گرفتاری کے بعد شہر میں خطرے کا لیول انتہائی سطح سے کم کردیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی واپس لے لی گئی ہے۔