سلامتی کونسل میں مسعوداظہر کے خلاف قراردادویٹونئی بات نہیں لیکن اب چین کی پالیسی میں کیا نئی اور بڑی تبدیلی آئی ہے؟بھارتی ماہرین نے بڑا دعویٰ کردیا

17  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)سٹریٹجک امور کے بھارتی ماہر کیپٹن اْدے بھاسکر نے کہاہے کہ سلامتی کونسل میں جیش محمد کے سربراہ کے خلاف بھارتی قراردادکوچین کی جانب سے ویٹو کرنا کوئی غیر متوقع پیش رفت نہیں ہے،یہ افسوس ناک ہے لیکن اس میں حیرت کی بات نہیں ہے، یہ پہلے سے ہی بہت واضح تھا کہ چین پاکستان کے لیے اپنی حمایت بند نہیں کرے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک گفتگومیں سٹریٹجک امور کے ماہر راجیو شرما نے کہاکہ فوری نقطہ نظر سے تو ہم اسے شکست کہہ سکتے ہیں

لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ چین طویل المدتی سفارت کاری کر رہا ہے۔ وہ مختلف امور پر بات چیت میں بھارت کو بھی شامل کر رہا ہے۔ خاص طور پر جب سے امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہوئے ہیں وہ دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اجیو شرما کا مزید کہنا تھاکہ ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ چین کے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، پاکستان میں چین کا بہت ساسرمایہ بھی لگا ہوا ہے۔ ایسے میں پاکستان کاساتھ دینا سمجھ میں آنے والی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…