جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرائسٹ چرچ حملہ میں زخمی 67 سالہ پاکستانی شہری تاحال بیہوش ،اپنے بیٹے سے ملنے کیلئے نیوزی لینڈ گیاتھا، افسوسناک انکشافات

datetime 17  مارچ‬‮  2019 |

کرائسٹ چرچ(آن لائن )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے67 سالہ پاکستانی شہری محمد امین ناصر تاحال شدید زخمی ہیں اور دواؤں کے زیر اثر ہیں تاہم ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز محمد امین ناصر اور ان کا بیٹا النور مسجد سے 2 سو میٹر کے فاصلے پرتھے جب سب کچھ بدل گیا، دونوں اس بات سے لاعلم تھے کہ ایک سیفد فام کی دہشت گردی کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محمد امین ناصر اپنے بیٹے کے ہمراہ مسجد کی طرف جارہے تھے کہ اچانک ایک گاڑی ان کے پاس رکی اور گاڑی میں سوار شخص نے شیشہ نیچے کرکے بندوق کا رخ ان کی طرف کیا۔ محمد امین ناصر اور ان کے بیٹے نے حملہ آور کی جانب سے فائرنگ پر اپنی جان بچانے کے لیے دوڑ لگائی تاہم 67 سالہ ناصر اپنے 35 سالہ بیٹے کا ساتھ نہیں دے سکے اور دو، تین قدم بعد ہی گر گئے تھے۔مسلح شخص کی گاڑی فائرنگ کے بعد آگے بڑھ گئی جبکہ محمد ناصر کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ محمد امین ناصر، اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے نیوزی لینڈ گئے تھے اور ان کے دورے کے تیسرے ہفتے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے 15 مارچ کو بتایا تھا کہ ناصر کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ناصر کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں۔بعد ازاں دفتر خارجہ کی جانب سے ناصر کی صحت سے متعلق مزید کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے جن کے نام ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی شامل ہیں۔جس کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ابتدائی طور پر وزارت خارجہ کی جانب سے واقعے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…