کرائسٹ چرچ(آن لائن)نیوزی لینڈ پولیس نے اتوار کو دیر گئے ہوائی جہازوں کے اڈے پر ایک مشتبہ ڈیوائس کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ڈونیڈن ائیر پورٹ کو بندکردیا ۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونیڈن ائیرپورٹ اس وقت بندہے ،پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور خصوصی ٹیمیں پیکج کی نوعیت جاننے کیلئے پہنچ چکی ہیں ۔ نیوزی لینڈ میں اس وقت ہائی الرٹ ہے جیسا کہ دومساجد میں 50زائرین کو ہلاک کرنیوالے مسلح شخص کا تعلق ڈونیڈن سے خیال کیا جاتا ہے ۔ْجائے وقوعہ پر موجود ایک ائیرنیوزی لینڈ عملے ،جسے میڈیا سے بات کرنے
کی اجازت نہیں تھی ،نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ٹرمینل کی عمارت کو خالی نہیں کرایا گیا ہے ۔ واقعہ شام کو دیر گئے پیش آنے کی وجہ سے جنوب مشرقی شہر میں ائیرپورٹ پر صرف چندایک پروازوں کی آمد متوقع تھی ۔ ٹریکر فالائیٹ ویئر کے مطابق ، ویلنگٹن سے ائیرنیوزی لینڈ کی پرواز 691 تقریباً ایک گھنٹہ شہر کے اوپر گردش کرتی رہی ہے جس کے بعد اسے واپس اسکے مقام کی طرف موڑ دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ ٹرانسپورٹ ایجنسی نے بتایا کہ ائیرپورٹ کی طرف جانیوالی مرکزی سٹیٹ ہائی وے 86شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے