ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

آسٹریلیا، سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان کیلئے عطیاتی مہم، بڑی رقم جمع کرلی گئی،رقم سے مزید انڈے خریدنے سمیت کیا کچھ کیاجائے گا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  مارچ‬‮  2019

سڈنی (آن لائن)آسٹریلیا کے مسلمان مخالف سینیٹر فریسر ایننگ کو انڈا مارنے والے نوجوان کے قانونی اخراجات پورے کرنے کے لیے اور مزید انڈے خریدنے کی خاطر رقم جمع کرنے کے لیے کراؤڈفنڈنگ ویب سائٹ پر فنڈنگ مہم کے تحت ہزاروں ڈالر جمع کیے جاچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 49 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد گزشتہ روز آسٹریلوی سینیٹر فریسر ایننگ نے ایک بیان جاری کیا تھا

جس میں انہوں نے حملے کی مذمت کرنے کے ساتھ ساری ذمہ داری نیوزی لینڈ میں آنے والے پناہ گزین مسلمانوں پر عائد کی تھی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے متاثرین سے ہمدردی کرنے کے بجائے مسلمانوں کو دنیا بھر میں دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ نسل پرست سینیٹر نے اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اشتعال انگیز مذہب کہا اور فاشزم سے تشبیہہ دی تھی۔ جس پر ایک سفید فام نوجوان اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے سینیٹر کے قریب آیا اور ان کے سر پر انڈا دے مارا۔ سینیٹر نے فوری طور پر مڑ کر لڑکے کو تھپڑ مارا اور لاتوں سے مارنے لگے، جس پر نزدیک موجود لوگوں نے سینیٹر کو پکڑ کر قابو کیا جبکہ دیگر 2 افرد نے لڑکے کو بری طرح زدوکوب کر کے زمین پر پھینک دیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔بلومبرگ کے مطابق نوجوان کو کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا تھا لیکن فریسر ایننگ اور انڈا مارنے والے نوجوان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔آن لائن امریکی میگزین بسل کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی جانب سے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے کے اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی جس کے بعد ہیش ٹیک ’ایگ بوائے‘ وائرل ہوگیا۔اس کے علاوہ آن لائن کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ ویب سائٹ پر انڈا مارنے والے نوجوان کی حمایت میں دو مختلف فنڈنگ مہم کے ذریعے رقم جمع کی گئی۔ان فنڈنگ مہم کا مقصد انڈا مارنے والے نوجوان کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کی صورت میں اس کی مالی مدد کرنا ہے۔گو فنڈ می پر ’ منی فار ایگ بوائے ‘ کے عنوان سے قائم کیے گئے فنڈ کے تحت اب تک 32 ہزار ڈالر جمع کیے جاچکے ہیں،

اس فنڈ سے جمع کی گئی رقم نوجوان کے قانونی اخراجات اور مزید انڈوں کی خریداری کے لیے خرچ کی جائے گی۔عطیاتی مہم شروع کرنے والے شخص نے لکھا کہ ’وہ لوگ جو حیران ہورہے ہیں کہ یہ رقم ایگ بوائے کے پاس کیسے جائے گی،اس سلسلے میں ایگ بوائے سے فیس بک کے ذریعے رابطہ کیا ہے اور آپ کمنٹس میں ان کا جواب دیکھ سکتے ہیں‘۔بعدازاں انہوں نے لکھا کہ کچھ دیر قبل میں نے ایگ بوائے سے فون پر بات کی اور اس فنڈ سے جمع کی گئی رقم کا ایک بڑا حصہ کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرین کو بھیجنا چاہتے ہیں‘۔

گوفنڈ می ہی پر ’ ایگ بوائے ورسس فریسر ایننگ ‘ کے نام سے بنائے گئے علیحدہ فنڈ میں اب تک 3 ہزار 5 سو 13 ڈالر جمع کیے جاچکے ہیں۔فنڈنگ مہم کا آغاز کرنے والے شخص نے لکھا ہے کہ ’ ایگ بوائے کے تمام قانونی اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک وکیل نے رابطہ کیا ہے‘۔ انہوں نے مزیدلکھا کہ ایگ بوائے کی شناخت ہوگئی ہے اور ہم رقم ان تک پہنچانے کے لیے رابطے میں ہیں۔دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں امریکی ادارکارہ نینسی لی نے لکھا ’کیا ایگ بوائے سنگل ہے؟‘ٹوئٹر صارف نک جیک نے لکھا

’ اپنی زندگی نسل پرست کے سر پر انڈا مارنے والے نوجوان جیسی بہادری سے جیءں‘۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون کارلوٹ کلائمر نے ٹویٹ کیا کہ ’ ایک سفید فام نسل پرست سیاستدان کو متنازع بیان دینے پر برطرفی، اختیارات واپس لیے جانے کے لیے سر پر انڈا مارا جانا ممکنہ طور پر خطرے کی گھنٹی ہے کہ نظام میں خرابی ہے‘۔بعض افراد نے انڈا مارنے کے اقدام پر تنقید بھی کی ، کامیڈین ایڈم ہلز نے کہا کہ ’ ایک آسٹریلوی بچے کی جانب سے سیاستدان کو انڈا مارنے کو ٹھیک نہیں سمجھتا، گزشتہ ہفتے جب کسی نے جیرمی کوربین کے ساتھ ایسا کیا تھا تو یہ صحیح نہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ فریسر ایننگ کے ساتھ بھی ایسا کرنا صحیح ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ایسا کرنا فریسر ایننگ کو معصوم بناکر ان کے حامیوں کو مضبوط کررہا ہے، انہیں قانون اور دیگر مراحل کے ساتھ ہٹایا جائے‘۔تاہم آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ اسکاٹ موریسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انڈا مارنے والے کی طرف داری کی اور کہا کہ ’سینیٹر ایننگ کو قانون کی گرفت میں مکمل طور پر لانا چاہیے‘۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود 2 مساجد النور مسجد اور لِن ووڈ میں دہشت گردوں نے اس وقت داخل ہو کر فائرنگ کردی جب بڑی تعداد میں نمازی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…