واشنگٹن (این این آئی)امریکی ٹی وی نے کہاہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار معمول بنتا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے اسلاموفوبیا کو روکنا ہوگا۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار معمول بنتا جارہا ہے جبکہ دنیا کو مسلمانوں کو تعصب کی نظر سے دیکھنے کے بجائے انسان کی حیثیت سے دیکھنا ہوگا۔
امریکی صحافی پیٹر برجن نے لکھا کہ مسلمانوں کے خلاف منافرت اور دہشتگردی کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار نے لکھا کہ نسلی تعصب ہی لوگوں کو تشدد پر اْکساتا ہے، اس کی ابتدا ء نظریات اور انتہا خونریزی ہے۔ آج جسے آپ اپنا بھائی سمجھتے ہیں کل کو آپ کا قاتل بن سکتا ہے۔