یہ نوجوان بہادر شخص کون ہے اور اس نے کس طرح دہشتگرد کو روکا؟بہادری کی نئی مثال قائم

17  مارچ‬‮  2019

کرائسٹ چرچ (این این آئی)افغان پناہ گزین عبدالعزیز نے کرائسٹ چرچ میں مسجد کے باہر اسلحہ بردار دہشتگرد کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ جمعہ کو لن ووڈ مسجدمیں دہشتگرد حملے میں سات افراد شہید ہوئے تاہم جاں بحق افراد کی تعداد میں کہیں زیادہ اضافہ ہوتا اگر عبد العزیز دلیری کا مظاہرہ نہ کرتے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالعزیز نے خود سے ہیرو کا لقب ہٹایا اور کہا کہ آپ کے پاس سوچنے کا زیادہ وقت نہیں ہوتا، جو بھی آپ سوچتے ہیں آپ کردیتے ہیں۔عبدالعزیز اور ان کے 4 بیٹے مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے جب انہوں نے عمارت کے باہر فائرنگ کی آواز سنی۔ابتدائی طور پر تو سب کو لگا کہ پٹاخے پھٹ رہے ہیں تاہم عبدالعزیز کو تشویش ہوئی اور وہ مسجد سے باہر بھاگے اور قریب ہی رکھی کریڈٹ کارڈ کی ڈیوائس اٹھائی۔وہ ایک فوجی حلیے میں مسلح دہشت گرد کو دیکھ کر حیران ہوگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ اچھا ہے یا نہیں لیکن جب اس نے گالم گلوچ کی تو مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ وہ اچھا نہیں ہے۔عبدالعزیز نے کریڈٹ کارڈ مشین کو دہشت گرد کی طرف پھینکا اور گاڑیوں کے پیچھے چھپ گیا کیونکہ دہشت گرد اس پر گولیاں چلانے لگ گیا تھا۔بعد ازاں عبدالعزیز کو ایک آواز آئی ابو واپس اندر آجائیں۔عبدالعزیز جو دہشت گرد کی گولیوں سے محفوظ رہے تھے نے دہشت گرد کی ہی پھینکی ہوئی ایک رائفل اٹھائی اور اس کے طرف کا منہ کرکے اسے بار بار اپنی طرف پکارا تاکہ اس کا اس کے بچے سے دھیان ہٹ جائے۔افغان پناہ گزین نے بتایا کہ جب دہشت گرد نے میرے ہاتھ میں بندوق دیکھی تو پتہ نہیں اسے کیا ہوا اور اس نے اپنی بندوق پھینکی اور بھاگا جس پر میں نے اپنی بندوق سمیت اس کا پیچھا کرنے کی بھی کوشش کی اور اس کی گاڑی پر بھی بندوق پھینکی جس سے اس کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا، مجھے وہ خوفزدہ لگا۔عبدالعزیز نے اس کا پیچھا کیا تاہم وہ اپنی گاڑی میں بھاگ گیا۔48 سالہ شخص جب واپس مسجد میں داخل ہوا تو اس نے خونریزی کے مناظر دیکھے۔عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ کئی لوگ اے ’گن مین‘ کہتے ہیں تاہم ایک انسان کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا، وہ انسان نہیں وہ بزدل ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…