بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

آسٹریلوی دہشتگردنے نیوزی لینڈ کے علاوہ کس ملک میں دہشتگردحملوں کی دھمکی دی تھی؟تحقیقات کا آغاز

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(اے این این )نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔آسٹریلوی دہشت گرد کی جانب سے لندن مئیرصادق خان کو دھمکی سامنے آنے پر برطانوی حکام نے ملزم کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کیں۔فرانسیسی حکام بھی تحقیق کررہے ہیں کہ دورہ فرانس کے موقع پر دہشتگرد برینٹن نے کسی مقامی انتہاپسند سے رابطہ تو نہیں کیا تھا۔نیوزی لینڈکی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی

انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کررہی ہے۔کیوی میڈیا کیمطابق مساجد پر حملہ کرنے والے نے منشور میں لندن مئیر صادق خان کو بھی دھمکی دی تھی اور برطانیہ میں دہشتگرد حملوں کی بات کی گئی ہے۔دو ماہ کے دورہ یورپ کے دوران آسٹریلوی دہشتگرد برطانیہ بھی آیا تھا اور 2017میں 15 روز تک برطانیہ میں قیام کیا تھا۔صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشتگرد نے فرانس کا بھی دورہ کیا تھا۔ جب انتہائی دائیں بازوکی لیڈرماغی لاپن کے جیتنے کے امکانات تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…