نئی دہلی(سی پی پی )بھارتی شدت پسند تنظیم راشٹریہ سویام سیوخ سنگ کے رہنما اندریش کمارنے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2025کے بعد دوبارہ ہندوستان کا حصہ بن جائے گا، اندریش کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ1945سے پہلے پاکستان کا وجود نہیں تھا۔
اب آپ لکھ کے رکھ لیں کہ چھ سات سال کے بعد آپ کراچی، لاہور، سیالکوٹ یا راولپنڈی میں گھر خرید رہے ہوں گے اور کاروبار کر رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے ہو گا کیونکہ پاکستان بھارت میں واپس شامل ہو جائے گا۔اندریش کمار راشٹریہ سویام سیوخ سنگ نامی شدت پسند تنظیم کے راہنما ہیں اور پاکستان کے شدید مخالف ہیں اب بھی انہوں نے اپنے ناپاک خیالات کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کا وجود خدانخواستہ قائم نہیں رہے گا۔انہیں امید ہے اکھنڈ بھارت کا خواب ایک دن ضرور پورا ہو گا جس میں صدیوں پرانا بھارت کا جو علاقہ تھا ویسے ہی ایک بار پھر سارا خطہ ہندوستان کی ملکیت بن جائے گا۔شدت پسند راہنما نے اپنے ان خیلات کا اظہار ایک اجتماع میں کیا جہاں لوگ کشمیر کے حوالے سے تقریب کامیں شریک ہوئے تھے۔ اس سے پہلے بھی ایک بھارتی وزیر روس سے پاکستان کو توڑنے کے لیے مدد مانگ چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک بھارتی وزیر نے روسی میڈیا پر انٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اکیلا پاکستان کو نہیں توڑ سکتا لیکن اگر روس مدد کرے تو پاکستان کے ٹکڑے کیے جا سکتے ہیں۔