انقرہ (این این آئی )ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں دسیوں نمازیوں کو شہید اور زخمی کرنے میں ملوث شخص متعدد بار ترکی گیا اور وہاں طویل وقت تک قیام کیا۔ترک عہدیدار نے عرب ٹی وی
کو بتایاکہ نیوزی لینڈ میں نمازیوں کو شہید کرنے والا دہشت گرد 13 ستمبر 2016ء کو ترکی گیا۔ ترک حکام کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ میں نمازیوں کے قتل میں ملوث مجرم کے ترکی آنے اور یہاں پر اس کی سرگرمیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔