کرائسٹ چرچ/گلگت (این این آئی) کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث مشتبہ آسٹریلوی شہری پاکستان کے دورے پر بھی آیا تھا۔ حملہ آور کی تصاویر ایک پاکستانی شہری اسراراحمد کے فیس بک اکائونٹ سے اکتوبر 2018 میں شیئر کی گئی ہیں۔ اسراراحمد نے بتایا ہوٹل کے رجسٹر کے مطابق برنٹن ٹیرنٹ اکیلا یہاں آیاتھااور درج ریکارڈ کے مطابق وہ 22 اکتوبر 2018کو آیا اور 24اکتوبر کو رخصت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سینکڑوں سیاح آتے ہیں مگر کچھ اپنی
طبیعت یا عادتوں کی وجہ سے یاد رہ جاتے ہیں، برنٹن بھی انہی میں سے ایک تھا۔ اسرار احمد کے مطابق ان کی فیس بک پوسٹ بھی برنٹن نے ہی لکھی تھی کیونکہ وہ خود انگریزی سے نابلد ہیں۔ برنٹن نے اپنی تصویر کے ساتھ اس پوسٹ پرپاکستان کے شمالی علاقوں کی وادیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے تکلیف دہ طریقہ کاراور اس میں درپیش مشکلات کی وجہ سے بہت سے سیاح دوسرے ملکوں کا انتخاب کرتے ہیں۔