بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

امریکاکی فلسطینی علاقوں سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ، محکمہ خارجہ

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فلسطینی علاقوں سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نے یہ وضاحت انسانی حقوق سے متعلق اپنی ایک نئی رپورٹ کی اشاعت کے بعد جاری کی ۔اس رپورٹ میں فلسطینی علاقوں سے متعلق مختلف الفاظ اور اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق سے متعلق جاری کردہ اپنی سالانہ رپورٹ میں اس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں غربِ اردن اور غزہ کی

پٹی کے ساتھ مقبوضہ یا زیر قبضہ کے الفاظ استعمال نہیں کیے حالانکہ وہ ماضی میں ان فلسطینی علاقوں کے ساتھ یہ الفاظ استعمال کرتا رہا ہے۔رپورٹ کے ایک اور حصے میں گولان کی چوٹیوں کے بارے میں بھی مختلف اصطلاح استعمال کی گئی ہے اور انھیں اسرائیل کے زیر قبضہ کے بجائے اس کے کنٹرول میں قرار دیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ نے اس کی یہ وضاحت کی کہ لفظ مقبوضہ کا اس لیے استعمال نہیں کیا گیا کیونکہ اس رپورٹ میں انسانی حقوق موضوع بحث ہیں اور قانونی امور پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…