واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم سے وابستہ پال مینافورٹ کو شازش کرنے پر مزید تینتالیس ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج ایمی جیکسن نے سزا سناتے وقت کہا کہ مجرم عوام کا سب سے بڑا دشمن نہیں لیکن معصوم بھی نہیں۔ ان کے بقول مینافورٹ نے کئی مرتبہ جھوٹ کا سہارا لیا۔ واضح رہے کہ مینافورٹ ٹیکس اور بینک فراڈ کے جرائم ثابت ہونے پر پہلے ہی سینتالیس ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں۔