ساپالو(این این آئی)برازیل کے شہر سا پالو کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ۔فائرنگ کے نتیجے میں کئی دیگر بچے زخمی بھی ہوئے تاہم فی الحال ان کی حتمی تعداد واضح نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رال براسیل نامی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے بارے میں اطلاع مقامی ٹی وی نے دی۔ ہلاک شدگان میں پانچ بچے
اسکول کی عمارت میں کام کرنے والا ایک فرد، ایک راہ گیر اور دو نوجوان حملہ آور شامل ہیں۔فائرنگ کے نتیجے میں کئی دیگر بچے زخمی بھی ہوئے تاہم فی الحال ان کی حتمی تعداد واضح نہیں۔ پولیس کے مطابق چہروں پر ماسک پہنے دو حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق قریب ساڑھے نو بجے صبح اسکول میں گھس کر فائرنگ کی اور پھر خود کو بھی قتل کر لیا۔