منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

اتحادی فوج نے الحدیدہ میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد نے ساحلی شہرالحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثیوں کا ڈرون طیارہ الحدیدہ میں اتحادی فوج کے ایک کیمپ کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

اس کیمپ میں الحدیدہ کے لیے قائم کردہ آئینی حکومت کی کمیٹی کے ارکان بھی مقیم ہیں۔حکومتی کمیٹی کے ایک رکن بریگیڈیئر صادق دوید نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں حکومتی کمیٹی کو بار بار نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دو روز قبل حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں آئینی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا اور گذشتہ روز ایک ڈرون طیارے کی مدد سے کمیٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔یمن میں سرکاری فوج کی تعیناتی اور ان کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ جنرل مائیکل لویسگارڈ نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی ہٹ دھرمی کے باعث الحدیدہ میں سرکاری فورسز کی تعیناتی میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حوثی باغی سویڈن معاہدے کے مطابق الحدیدہ کا کنٹرول عالمی امن فوج کو دینے پر تیار نہیں اور یہ اس معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔الحدیدہ کے لیے آئینی حکومت کی طرف قائم کردہ کمیٹی کے رکن عسکر زعیل نے بتایا کہ انہوں نے دو روز قبل جنرل لولیسگارڈ کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ حکومت سویڈن معاہدے کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد کے لیے تیار ہے مگر دوسری طرف حوثی ملیشیا نے عدم تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدے کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد سے بھی انکار کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…