بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

چین کے بارے میں معلومات کی فراہمی روک دیں گے، امریکی انتباہ

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور یورپی اقوام کے مابین تعلقات میں حالیہ کچھ عرصے میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اب ایک نئی پیش رفت وہ امریکی انتباہ ہے، جو جرمن حکومت کو چین کے بارے میں معلومات کی فراہمی کو روکنے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔امریکا نے اپنے اہم اتحادی ملک

جرمنی کو متنبہ کیا ہے کہ واشنگٹن حکومت چین سے متعلق حساس معلومات کی فراہمی کو محدود کر سکتی ہے اگر اِس یورپی اتحادی ملک نے تیز رفتار انٹرنیٹ ورک نظام کی تنصیب کے لیے چینی کمپنیوں کا سہارا یا معاونت حاصل کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان جرمن دارالحکومت سے امریکی سفارت خانے کے بیان میں کہاگیا۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ جرمنی میں ٹیلی کام کے شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات مہیا کرنے والے ناقابل اعتماد اداروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے تو حساس معلومات کے تبادلے پر سوالات کھڑے ہو جائیں گے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے یہ بیان معتبر امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے تناظر میں سامنے آیا ، اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے جرمنی میں فائیو جی انٹرنیٹ نظام کی تنصیب میں شامل کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے ایک خط جرمن وزیر اقتصادیات کو تحریر کیا۔ اس خط میں سفیر نے لکھا کہ حساس معلومات کے دو طرفہ تبادلے کا موجودہ سلسلہ اْسی صورت میں جاری رہ سکتا ہے اگر جرمن حکومت نیٹ ورک نظام کی تنصیب سے چینی کمپنیوں کو باہر کرتی ہے۔یہ امر اہم ہے کہ جرمنی میں موبائل ٹیلی فونز کے لیے فائیو جی فریکوئنسیوں کا اجراء سال رواں کی دوسری ششماہی میں ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…