بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مودی سرکار کو مہنگی پڑ گئی،بھارتی وزیر اعظم کیلئے بحرانوں میں مزید اضافہ ،امریکی اخبار کی رپورٹ

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مودی سرکار کو مہنگی پڑ گئی، امریکی اخبار کے مطابق پلوامہ حملے اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی نے بھارتی وزیر اعظم کے بحرانوں میں مزید اضافہ کر دیا۔غیر ملکی جریدے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 14 فروری کے بعد ہونے والے واقعات سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے لوگ سمجھتے ہیں

نریندر مودی کا پاکستان کے خلاف حملہ بیک فائر کر گیا۔اخبار نے انکشاف کیا کہ معیشت بھارتی وزیر اعظم کی سب سے بڑی کمزوری ہے اور پچھلے 4 ماہ میں بھارت کی معاشی نمو 5 سال کی کم ترین سطح پر رہی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم بیروز گاری ختم کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام رہے جب کہ بھارت میں نچلی ذات کے ہندو بھی نریندر مودی کی ذات پات کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم کے دور میں مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا جب کہ مودی کے ساتھی حملے کرنے والے جتھوں کا بھر پور دفاع کرتے بھی نظر آئے۔اخبار نے لکھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارتی سوسائٹی مذہبی بنیادوں پر پہلے سے بھی بہت زیادہ تقسیم ہو گئی ہے جب کہ کسانوں کا احتجاج اور رافیل طیاروں میں کرپشن کا معاملہ بھی مودی کے مسائل میں اضافہ کر چکا ہے۔گزشتہ ہفتہ اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ روایتی حریفوں کے درمیان ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے اور پاک بھارت کی افواج اپنی اپنی سرحدوں پر تیار بیٹھی ہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…