برلن(این این آئی)رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں کہاگیا ہے کہ دو تہائی جرمن شہری یہ خواہش رکھتے ہیں کہ چانسلر انجیلا میرکل اپنی موجودہ مدت مکمل کریں۔ میرکل کی چانسلرشپ کی موجودہ مدت سن 2021 کے اختتام پر پوری ہو رہی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق یہ جائزہ فورسا نامی تنظیم نے مرتب کر کے گزشتہ روز جاری
کیا ۔اس جائزے میں شامل 67فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس کے حق میں ہیں کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل اپنی موجودہ مدت مکمل کریں۔ اسی جائزے میں29 فیصد جرمن شہریوں نے رائے دی کہ میرکل کو اپنا منصب وقت سے پہلے چھوڑ دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ جرمن چانسلرانجیلا میرکل 2005 سے جرمنی کی چانسلر چلی آ رہی ہیں۔