صنعاء(این این آئی)یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے حج گورنری کے شمالی مغربی علاقے کشر میں حجور قبائل کے خلاف لڑائی کے دوران دو خاندانوں کے 40 سے زاید افراد کو قتل اور درجنوں کو زخمی کردیا ہے۔ مقتولین میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق بق حوثی باغیوں نے کشر میں وحشیانہ حملے میں الھادی خاندان کی 12 خواتین سمیت 40 افراد کو قتل کردیا جب کہ حدب خاندان کی 8 خواتین قتل کردی گئیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولین میں ایک ماہ سے 13 سال کے
درمیان کی عمر کے کئی بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہناتھا کہ حوثیوں کی ظرف سے حجور قبیلے کے افراد کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ باغیوں نے قبیلے کے عمر رسیدہ افراد، خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں کو اغواء کرلیا ہے۔ باغیوں کی طرف سے حراست میں لیے گئے شہریوں کو اسکولوں میں منتقل کرنے کے بعد ایک بڑی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔حوثی باغیوں کی طرف سے گذشتہ جمعرات سے کے روز سے کشر میں جاری وحشیانہ کارروائی میں شہریوں کے 52 مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا ہے۔