منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی طلباء نے مکہ مکرمہ کے ایک پارک کو تجریدی آرٹ کا شاہکار بنا دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے 150 طلباء ، طالبات اور آرٹسٹوں نے مکہ معظمہ کے ایک پارک کو تجریدی آرٹ کا خوبصورت نمونہ بنا کر اس کا نقشہ بدل دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈیرھ سو سعودی آرٹسٹ طلباء و طالبات نے مکہ میں زندگی کے عنوان سے ایک اپنے آرٹ کا جادو جگانے کا منفرد پروگرام شروع کیا۔انہوں نے خاکوں کی مدد سے پارک میں مختلف تصاویر اور پینٹنگز بنا کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

جمالیاتی حسن کے دل دادہ افراد کے لیے پارک میں بنائے گئے خاکے خاص غیرمعمولی کشش رکھتے ہیں۔ تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے تیار کردہ خاکے دیکھنے والوں کی نگاہوں کو خیرہ کردیتے ہیں۔ انہوں نے پارک میں مختلف خاکے تیار کرکے معنوی اقدار اور ترقی پسند آرٹ کے بہترین نمونے تخلیق کیے ہیں جنہیں ہرخاص وعام کی طرف سے غیرمعمولی طورپر سراہا گیا ہے۔اس منفرد پروگرام کی ایک رضا کار طالبہ مریم عولقی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبح مکہ معظمہ کے الحسینیہ پارک میں آئیں اور دیگر رضاکاروں کے ساتھ مل کر پارک کے فرش اور وہاں پر بنائی گئی دیگر اشیاء کو مختلف رنگوں سے سجانا شروع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سب کچھ کرکے بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ اس سے میں اور دیگر رضا کار اپنے فن کے اظہار کے ساتھ شہریوں کو ایک نئے ماحول سے روش ناس کرتے ہیں۔پارک میں خاکے تیار کرنے والی احلام المالکی نے کہا کہ جیسے ہی اس پروگرام کا اعلان ہوا تو میں نے ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر اس میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ہم مختلف تخیلات کے اظہار پر مبنی خاکے بناتے اور پارک کی کرسیوں اور دیگر چیزوں رنگوں سے سجاتے ہیں۔ثقافتی اہمیت کے حامل اس پروگرام میں شامل اسراء المسعودی نے کہا کہ پارک میں خاکے بنانا اور دن بھر دھوپ میں کام کرنا بہت مشکل ہے مگر ہم اپنے آرٹ سے بہت خوش ہیں اس لیے ہمیں تھکاوٹ اور دھوپ کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…