منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی خواتین رضا کاروں کی ٹریفک کے قوانین بارے آگاہی مہم

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل پائپ ساز کمپنی کی طرف سے اپنی خواتین ورکروں کے ذریعے ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق ایک منفرد مہم شروع کی ہے۔ کمپنی کی8 خواتین نے سعودی عرب کے مشرقی شہر الخبر میں مختلف پٹرول اسٹیشنوں سے اپنی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

پٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن بھرنے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے مردو خواتین ڈرائیوروں کو ٹریفک کے قوانین کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور جان ومال کے نقصان کا سبب بننے والے حادثات کی روک تھام میں ان کی مدد کرتی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کی طرف سے ان خواتین کو آگاہی مہم پر مامور کرنے سے قبل انہیں ٹریفک کے امور کی مکمل تربیت فراہم کی گئی۔ وہ اپنے آگاہی پروگرام کے دوران ڈرائیور خواتین وحضرات کو یہ بتاتی ہیں کہ ڈرائیونگ ایک ذوق ہی نہیں بلکہ ایک فن ہے اور ایک ڈرائیور کو شتر بے مہار نہیں ہونا چاہیے بلکہ ڈرائیونگ کیدوران اسے بہت سے اصولوں کی پاسداری اور احتیاط کرنا ہوتا ہے۔سعودی عرب میں ٹریفک سے متعلق آگاہی پروگرام کے ذریعے روز مرہ زندگی میں ڈرائیونگ کی اہمیت، حادثات سے بچاؤ، محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک سگنلز کیبارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ پٹرول اسٹیشنوں پرآنے والے ڈرائیور حضرات کی طرف سے اس مہم کی تعریف کی ہے۔آگاہی پروگرام میں شامل آمنہ الھلال نے کہا کہ ہماری اس مہم میں شامل تمام رضاکار خواتین ٹریفک کے قوانین سے پوری طرح با خبرہیں۔ ہم اپنی مہم کے ڈرائیونگ کرنے والے خواتین وحضرات کو محفوظ ڈرائیونگ کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…