پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا میں اتوار کو نئی سپریم پیپلز اسمبلی کے لیے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔نتائج کا اعلان آئندہ ایک سے دوروزمیں متوقع ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریائی رہنماء کم جونگ ان اور لاکھوں اہل ووٹرز نے687 رکنی اس اسمبلی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس الیکشن میں صرف
کم جونگ ان کی ورکرز پارٹی کے امیداور ہی میدان میں ہیں۔ اس سے قبل 2014ء میں پیپلز اسمبلی کے منعقد ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب ننانوے فیصد کے لگ بھگ تھا۔ اس اسمبلی کے سال میں ایک یا دو اجلاس ہوتے ہیں، جس دوران بجٹ اور سلامتی جیسے موضوع پر بحث کی جاتی ہے۔