ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

پاکستان سے جنگ کی خواہش،سوارا بھاسکر نے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دیدیا،سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) انڈین ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر انتہائی بھونڈے انداز میں پاکستان کیساتھ جنگ کی خواہش کا اظہار کرنے والے بھارتی آرمی کے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو اداکارہ سوارا بھاسکر نے انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دیدیا۔

بھارتی فوج کی کشمیر رائفلز کے میجر جنرل (ر) گگندیپ بخشی (جی ڈی بخشی) پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر نہ صرف پاکستان کیساتھ جنگ کیلئے جذبات بھڑکاتے رہتے ہیں بلکہ ان کا بولنے کا انداز اتنا جارحانہ ہے کہ ان کی چیخ و پکار کے باعث پروگرام کے اکثر شرکاء کا ان کیساتھ جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔جنرل جی ڈی بخشی کے بولنے کے انداز پر یوٹیوب کے نیوز لانڈری نامی چینل نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے منفی رویے اور جھوٹی رپورٹنگ پر تنقید کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں لوگوں کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں بخشی بننے کیلئے کون کون سے جتن کرنے ہوں گے۔ مزاحیہ انداز میں جس طرح جی ڈی بخشی اور بھارتی میڈیا کی اس ویڈیو میں کلاس لی گئی ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد شیئر کی اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ ویسے تو جی ڈی بخشی ہمارے لیے قومی شرمندگی کا باعث ہے لیکن یہ ویڈیو ان کے کردار کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔سوارا بھاسکر کی جانب سے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا گیا بھارتی سوشل میڈیا صارفین ان پر ٹوٹ پڑے۔ ٹوئٹر پر انڈیا میں اس وقت ٹاپ 10 ٹرینڈز میں سے 2 سوارا بھاسکر اور جنرل جی ڈی بخشی سے متعلق ہیں جن کا استعمال کرکے لوگ سوارا کے حق میں یا جی ڈی بخشی کے حق میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…