منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیلی وزیراعظم نے ووٹرزکا دل لبھانے کے لئے عرب اقلیت کو جلی کٹی سناناشروع کردیں

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جب جب سیاسی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں تو وہ میڈیا پر چڑھ دوڑتے ہیں ،اپنے سیاسی مخالفین کے لتے لیتے ہیں یا پھر اسرائیل میں آباد عرب اقلیت کو جلی کٹی سنانا شروع کردیتے ہیں۔ان کی اس تمام گلِ افشانی گفتار کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ قوم پرست یہود کی حمایت اور ہمدردیاں سمیٹنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ نو اپریل کو اسرائیل میں ہونیو الے پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنے مخالفین پر یہی آزمودہ نسخہ دوبارہ آزما رہے ہیں۔اب کہ ان کا ہدف معروف عرب رکن

پارلیمان احمد طِبی ٹھہرے ،نیتن یاہو کو کرپشن کے الزامات پر مقدمے کا سامنا ہے،اس کی فرد جرم ان پر عائد ہوا ہی چاہتی تھی لیکن اس کو ڈرامائی طور پر مؤخر کردیا گیا ہے اور وہ اب کرپشن کے اس داغ کو مٹانے کے لیے اپنی انتخابی تقریروں اور میڈیا سے گفتگوؤں میں احمد طبی کو ایسے ہی بے جا تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ انھیں اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے ایک خطرے کے طور پر پیش کررہے ہیں لیکن ناقدین کا کہنا تھا کہ اس طرح دراصل وہ تمام عرب کمیونٹی کی وفاداری ہی کو مشکوک بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…