واشنگٹن (این این آئی)امریکی نشریاتی ادارے این پی آر کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کسی نئے میزائل کے تجربے یا پھر خلا میں راکٹ روانہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سیٹلائٹس کی مدد سے نگرانی کرنے والی ڈیجیٹل گلوب نامی کمپنی کی طرف سے شمالی کوریا کے دارلحکومت پیونگ یانگ کے قریب صنوم ڈونگ کے
مقام کی تصاویر سے ایسے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔ ان مقامات پر بائیس فروری کے روز کافی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ جنوبی کوریائی رہنما کم جونگ ان اور امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری ملاقات فروری کے اختتام میں ہوئی تھی۔ یہ ملاقات کسی حتمی نتائج تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ تاہم یہ پیش رفت اس ملاقات سے پہلے کی ہے اور اس بارے میں اطلاع گزشتہ روز دی گئی۔