تہران(این این آئی)ایران کے سابق اصلاح پسند صدر علی اکبرہاشمی رفسنجانی کی صاحب زادی فائزہ رفسنجانی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک میں عورتوں کے ساتھ روا رکھے گئے ظالمانہ سلوک پر شدید نکتہ چینی کی ہے اورکہاہے کہ اایرانی رجیم اور داعش کے خواتین کے حوالے سے نظریات ایک جیسے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ خواتین کے ذاتی مسائل کو سیاسی رنگ دینے، انہیں دین کے ساتھ جوڑنے کے ساتھ ایران میں خواتین کے ساتھ
برتے جانے والے امتیازی سلوک کی روک تھام قابل مذمت ہے۔فائزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایرانی معاشرہ اور عالمی برادری ایرانی رجیم کو خواتین کے حوالے سے داعشی نظریات اپنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے ایرانی صدر کی امور نسواں کی مشیرہ معصومہ ابتکار کے ملک میں خواتین کے حقوق کی بہتری کے 40 اشاریوں کو بھی مشکوک قراردیا اور کہا کہ معصومہ ابتکار کے بیان کو ملک میں خواتین کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لیے بہ طوردلیل پیش نہیں کیا جا سکتا۔