بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سے جھگڑے کے بعد بھارت میں انتہا درجے کی قوم پرستی کی لہر،اپنے ہی شہریوں کوغدارسمجھاجانے لگا،امریکی اخبار کی رپورٹ،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت انتہاپسندافراد اور تشددکو فروغ دے رہی ہے۔امریکی اخبارکے مطابق پاکستان سے پچھلے ماہ ہوئے جھگڑے کے بعدبھارت میں انتہادرجے کی قوم پرستی کی لہرآگئی ہے اوراپنے ہی شہریوں کوغدارسمجھاجانے لگاہے۔بھارت میں غداروں کی تلاش ہونے لگی ہے مقبوضہ کشمیر اورشمال مشرقی ریاستوں میں بھارتی فوج کے کردار اورمودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سے نکالاجانے لگا۔

اخبار نے لکھا کہ کرناٹک کے انجینئرسندیپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ بی جے پی لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے جس پر ہندوانتہا پسندوں نے اسے سرعام مرغا بنوا کر معافی منگوائی۔ بھارتی میڈیا اپنی حکومت اور فوج پرسوال اٹھانے والوں سے بدلہ لینے کی باتیں کررہاہے، اور بھارتی حکومت یافوج پرتنقید کرنی والوں کوپاکستان کامددگارٹہرایاجانے لگاہے۔امریکی اخبار کے مطابق مودی کے حکومت میں آنے کے بعدسے ہی انہتا پسند تشدد پراترآئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں فوجی کردارپرتنقیدکرنے والی پروفیسرمادھومتراریکوریٹائرڈکرنل نے ملک مخالف کہااور کہاکہ پروفیسرکوتھپڑ مارنا چاہیے۔ جس ٹی وی شو پر پروفیسراور ریٹائرڈ کرنل تھے اس کے میزبان کوقتل کی دھمکیاں ملیں جبکہ پروفیسراورریٹائرڈکرنل کے درمیان مباحثے کاسیگمنٹ بعد میں بھارتی ٹی وی کوسینسربھی کرناپڑا۔دوسری جانب کلنگاانسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی نے پروفیسرمادھومترارے کونکال دیا۔اخبارکے مطابق انتہاپسندوں نے کشمیرمیں ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین کوبھی نہیں بخشا اورجنگ کوآخری آپشن کہنے والی اہلکار کی بیوہ کوانتہا پسندوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکومت انتہاپسندافراد اور تشددکو فروغ دے رہی ہے۔امریکی اخبارکے مطابق پاکستان سے پچھلے ماہ ہوئے جھگڑے کے بعدبھارت میں انتہادرجے کی قوم پرستی کی لہرآگئی ہے اوراپنے ہی شہریوں کوغدارسمجھاجانے لگاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…