ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حیاتیات کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور تدریس کے شعبے سے وابستگی کے بعد ایک مقامی شہری نے اپنا مشن تبدیل کرتے ہوئے گونگے لوگوں کی معاونت اور جمعہ کے خطبات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کو اپنا مشن بنا کر سب کو حیران کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بیالوجی کے استاد صالح النفیعی نے 20 سال قبل اسکول میں حیاتیات کے استاد کے طور پر کام شروع کیا
مگر جلد ہی انہوں نے اپنا پیشہ ترک کر دیا اور گونگے لوگوں کی مدد اور جمعہ کے خطبات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کو اپنا مشن بنا لیا ۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں صالح النفیعی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سورۃ الفاتحہ، حج کی تلبیہ اور سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے قومی ترانے کی بھی ترجمانی کی جسے بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ طائف میں جید علماء کے خطبات کی اشاروں میں ترجمانی کا بھی شرف حاصل ہوا۔