نئی دہلی(آن لائن) سانپ کا ڈسارسی سے بھی ڈر جاتا ہے ،بھارت اپنے پانچ جہازگنوانے کے بعداب غباروں کو میزائلوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان سے ہیپی برتھ ڈے کے غبارے اڑتے ہوئے بھارتی سرحد کے اندرچلے گئے جس پربھارتی فضائیہ نے اسے پاکستانی جہازسمجھ کراپنے سخوئی30 طیارے فضا میں بھیج دئیے اوران طیاروں نے بھی
اس غبارے کو پاکستانی جہاز سمجھ کر پہلے اس پرگولیاں برسائیں اورپھرہواسے ہوامیں مارکرنیوالامیزائل داغ دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان سے چندگیس والے غبارے اڑتے ہوئے بھارتی سرحدکے اندچلے گئے جس پربھارت کوگمان گزراکہ یہ پاکستانی طیارہ ہے اوربھارت نے اپنے سخوئی30 جہازان غباروں کوگرانے کیلئے بھیج دیے اوربھارتی پائلٹ بھی نہیں جان پایا کہ وہ طیارہ نہیں غبارے ہیں اورغباروں پرگولیاں برساتے رہے، جب بھارتی فضائیہ گولیوں سے غباروں کونشانہ بنانے میں ناکام رہی تو لاکھوں ڈالرکا فضا سے فضا میں مارکرنیوالامیزائل داغ دیا اس میزائل سے غبارے پھٹ گئے لیکن تب بھی بھارتی فضائیہ نے انہیں پاکستانی جہاز سمجھ کر ہی خوشی منا تے ہوئے اپنی حکومت کو خبر دی کہ بھارت نے پاکستانی جہازمارگرایا ہے لیکن بعد میں انہیں معلوم ہواکہ وہ کوئی جہاز نہیں بلکہ25روپے والے ہیپی برتھ ڈے کے غبارے تھے جنہیں گرانے کیلیے بھارت نے ہزاروں ڈالرکی گولیاں اور لاکھوں ڈالر کا میزائل ضائع کردیے۔بھارت میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پریہ خبرگردش کرتی رہی کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستانی طیارہ گرا دیا ہے لیکن بعد میں بھارت کو حزیمت کاسامناکرناپڑا۔ بھارت، پاکستانی طیارہ گرانے کی خواہش میں بہت زیادہ جنونی ہو چکا ہے۔
اس سے پہلے بھی خبر آئی تھی کہ بھارت نے افغانستان کی خفیہ ایجنسی سے درخواست کی تھی کہ وہ کسی طرح پاکستان کاایک جہازگرادیں لیکن پاکستان فضائیہ کے قابل جوانوں نے بھارت کی اس خواہش کوخاک میں ملا دیا۔