جموں(اے این این )پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر سانبہ سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم پاکستانی شہری کو سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر سے بی ایس ایف کی گشتی پارٹی نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ہندوستانی حدود میں داخل ہوا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ اس کی تحویل سے کوئی مشکوک
شے برآمد ہوئی یا نہیں ۔بی ایس ایف کے جموں میں مقیم ترجمان نے بتایاکہ درانداز کو گرفتار کیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ایک پاکستانی شہری جس نے رام گڑھ سیکٹر میں ہندوستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ، کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں مزید اطلاعات بعد میں دی جائیں گی۔بتایاگیا ہے کہ حراست میں لئے گئے شخص نے غلطی سے سرحد عبور کی تھی جس کی شناخت جاری نہیں کی گئی ۔